حکومت نے کاٹن انڈسٹری کو بڑی چھوٹ دیدی

حکومت نے کاٹن انڈسٹری کو بڑی چھوٹ دیدی


اسلام آباد(وقاض عظیم) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے درآمدی کاٹن پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم کرنے کی سمری منظور کرلی،درآمدی کاٹن پر پانچ فیصد ٹیکسز ختم کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں درآمدی کاٹن پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم کرنے اور طورخم بارڈر کے ذریعے کاٹن کی درآمد کی سمریز پیش کی گئی ، درآمدی کاٹن پر ریگولیٹری ڈیوٹی, کسٹمز ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے اور وزارت دفاع کو سپلمنٹری گرانٹس جاری کرنے کی سمریز کا جائزہ لیا گیا۔

سمریز کا جائز لینے کے بعداقتصادی رابطہ کمیٹی نے باہمی مشاورت سےدرآمدی کاٹن پر ریگولیٹری ڈیوٹی، کسٹمز ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری منظورکی گئی ہے جبکہ درآمدی کاٹن پر پانچ فیصد ٹیکسز ختم کر دیئے ، علاوہ ازیں ابو دبئی میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے مالیاتی حدود کے تعین کی سمری پر غور کیا گیا،اجلاس میں مشیر تجارت رزاق داوَد نے بھی شرکت کی۔