بھارتی آرمی ایکٹ میں ترمیم، ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل آرمی چیف کو بڑا عہدہ مل گیا

بھارتی آرمی ایکٹ میں ترمیم، ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل آرمی چیف کو بڑا عہدہ مل گیا


دہلی(24نیوز) بھارت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کردی.

بھارتی آرمی چیف بپن راوت کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف لگانے کیلئے سروس رولز میں ترمیم کی گئی،  بھارتی وزارت دفاع نے ایگزیکٹو آرڈر ایکٹ 1950میں ترمیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،، بپن راوت اب بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہوں گے.

واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی مدت ملازمت کل ختم ہورہی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔