نئے سال پر مہنگائی میں پسے عوام کو کیا تحفہ ملنے والا ہے؟جانئے

نئے سال پر مہنگائی میں پسے عوام کو کیا تحفہ ملنے والا ہے؟جانئے


اسلام آباد( 24نیوز )نئے سال پر عوام کو حکومت نےمہنگائی کا  ایک اورتحفہ دینے کے لئے تیار کررکھا ہے، گیس اور بجلی ، کے بعد حکومت کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت نے گیس اور بجلی کے بعد حکومت نے اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی ہے، اوگرا نے یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے،نئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹرجبکہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔

اوگرا نے مٹی کا تیل 3 روپے دس پیسے فی لیٹر مزید مہنگا اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی مزید دو روپے آٹھ پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ حکومت کل کرےگی۔

حکومت کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد یکم جنوری 2020 سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا جائیگا۔