قائداعظم کرکٹ ٹرافی سینٹرل پنجاب نے جیت لی

قائداعظم کرکٹ ٹرافی سینٹرل پنجاب نے جیت لی


کراچی(24  نیوز) سینٹرل پنجاب نے قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فائنل مقابلے کا فیصلہ چوتھے روز ہو گیا، سینٹرل پنجاب نےفائنل میں ناردرن پنجاب کی ٹیم کوایک اننگزاور 16 رنز سے شکست دی۔ بلال آصف نے تباہ کن باؤلنگ کرتےہوئے 8وکٹیں اپنے نام کیں۔سینٹرل پنجاب نے پہلی اننگزمیں675رنز بنا کر421رنزکی برتری حاصل کی تھی۔ سنٹرل پنجاب کےعمراکمل نے218اوراظہر علی نے 119 رنز بنائے۔ بلال آصف نے میچ میں مجموعی طورپر11وکٹیں اپنے نام کیں۔

قبل ازیں ناردرن کی ٹیم پہلی اننگزمیں254رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، جواب میںسینٹرل پنجاب نے 675رنز بنا کر421رنز کی سبقت حاصل کی،عمر اکمل 218رنز ، اظہر علی 119 رنز بنانے میں کامیاب ہوئےتھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer