لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری، بسنت منانے کا اعلان

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری، بسنت منانے کا اعلان


لاہور (24 نیوز) زندہ دل لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری ، چوبیس فروری کو لاہور میں بسنت منانے کا اعلان کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ سال 2008 میں آخری بار بسنت منائی گئی تھی، اس خوبصورت تہوار کو کچھ شیطانی عناصر نے خون کے رنگ میں تبدیل کر دیا تو حکومت نے ان عناصر کا قلع قمع کرنے کی بجائے بسنت کو ہی بند کر دیا۔

بسنت کے بند ہونے سے جہاں کئی گھروں کے چولہے بند ہوئے وہیں شہری بھی شہر کی پہچان سے محروم ہو گئے۔ اس حوالے سے صدر کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن شیخ سلیم کا کہنا تھا کہ بسنت ہمارا تہوار ہے جس پر ہمارا حق ہے، اس لیے 24 فروری کو محفوظ بسنت منانے کا اعلان کرتے ہیں اور وزیر اعلیٰ سے اجازت دینے کی درخواست کرتے ہیں۔

کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے تو محفوظ بسنت کا اعلان ہو گیا، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا حکومت پنجاب شہریوں کو اسے منانے کی اجازت دے گی یا نہیں۔