عاصمہ قتل کیس،مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کا بھائی گرفتار


کوہاٹ(24نیوز)میڈیکل کالج کی طالبہ کے قتل کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کے بھائی کو حراست میں لے لیا جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
یاد رہے کہ مجاہد آفریدی نے عاصمہ رانی کو 3 روز قبل رشتے کے تنازع پر قتل کردیا تھااور ملزم واردات کے بعد سعودی عرب فرار ہو گیا تھاجبکہ مقتولہ کے اہلخانہ نے کیس میں ملزم کے بھائی صادق گل آفریدی کو بھی نامزد کیا تھاجس کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے،پولیس کا کہناہے کہ ملزم مجاہد آفریدی کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں،جس کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر لیا جائے گا۔

ویڈیو دیکھیں


واضح رہے کہ کوہاٹ میں طالبہ کو قتل کرنے کے بعد ملزم پولیس کی کارروائی سے پہلے ہی بیرون ملک فرار ہوگیا جسے گرفتار کرنے کے لیے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔