ایک عمران قصور تو دوسرا پورے پاکستان میں پکڑا گیا:کیپٹن(ر)محمدصفدر


اسلام آباد ( 24نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ ایک عمران گھر سے پکڑا گیا اور دوسرا عمران پاکستان میں پکڑا گیا ہے۔

نیب عدالت میں پیشی کے بعد واپس جاتے ہوئے میڈ یا سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب بے چارہ عمران گھر بیٹھ گیا ہے،ایک عمران قصور میں پکڑا گیا اور دوسرا پاکستان میں پکڑا گیا ہے۔

واضح رہے سابق وزیر اعظم نوازشریف ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر نیب ریفرنسز کے حوالے سے احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔