سینیٹ اورعام انتخابات اپنے وقت پرہوں گے:مریم اورنگزیب


اسلام آباد(24نیوز)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینیٹ اورعام انتخابات اپنے وقت پرہوں گے،عوام کے بڑے بڑے جلسوں نے اپنافیصلہ سنادیا،ہمیں سیاسی انتقام کی پرواہ نہیں۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ افواہیں 2014 کے دھرنے سے ہی دم توڑناشروع کرگئی تھیں،نامکمل ریفرنس پرنوازشریف کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاگیا،نئے ریفرنس سے ثابت ہوگیاکہ پہلے والاریفرنس نامکمل تھا،ان کا کہناتھا کہ نامکمل ریفرنس پرکارروائی شروع کردیناکونساقانون ہے؟۔وزیر مملکت نے کہا کہ تعویزاوردھاگوں والی کمپنی تیسری بارتفتیش کررہی ہے۔