نوازشریف کا سیاسی قتل کیا گیا ، ڈیل نہیں اپنا حق چاہتے ہیں: طلال چودھری


اسلام آباد(24نیوز)وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا کہ نوازشریف کا سیاسی قتل کیا گیا ہے، ڈیل نہ کسی سے کوئی رعایت چاہتے ہیں، ہم اپنا حق چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلا ل چودھری نے کہا کہ ہم چیزوں کو بگاڑنا نہیں چاہتے، سدھارنا چاہتے ہیں، معاملات سدھارنے کا مطلب یہ نہ لیا جائے کہ یہ ہماری کمزوری ہے، ڈیل نہ کسی سے کوئی رعایت چاہتے ہیں، ہم اپنا حق چاہتے ہیں، وہ حق چاہتے ہیں جو70 سال میں پاکستانیوں کو،ان کے ووٹ کو نہیں ملا، وزیر مملکت نے کہا کہ عوام نے جسے ووٹ دیاتوکسی کو پھانسی چڑھادیاکسی کا سیاسی قتل کیا گیا، نوازشریف کا سیاسی قتل کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ نقصان پہلے بھی پاکستان کا ہوا اور اب بھی، نوازشریف کی عزت اور شہرت میں تو اضافہ ہوا ہے،انہوں نے کہاکہ یہ چھوڑدیں کہ نوازشریف جلسہ کرے توایک ضمنی ریفرنس فائل کردیں،ہماراشرم وحیاکاتھوڑاپردہ رہ گیاہے اسے رہنے دیں،انصاف کریں ہمارے ساتھ،ہمارے ساتھ زیادتی نہ کریں، ہمیں سنگل آو191ٹ نہ کریں، وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ لوگ اٹھائے جائیں یا توہین مذہب کا الزام لگایا جائے، یہ ساری چالیں تھیں۔