ملک کی ترقی کا راستہ صرف جمہوریت ہے: حمزہ شہباز


لاہور(24نیوز)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کیخلاف سازشیں ہوتی رہی ہیں، ملک نے ترقی کرنی ہے تو اس کا راستہ صرف جمہوریت ہے۔
تفصیلات کے مطابق منو بھائی کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہبازنے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن کا شیڈول جاری ہونا اچھا اقدام ہے،انشا ئاللہ آیندہ عام انتخابات بھی وقت پر ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ خواب لگتا تھا،آج ملک میں کارخانے چل رہے ہیں،سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجرثابت ہوگا،ان کا کہناتھا کہ جمہوری لوگوں کا لوگ گریبان پکڑسکتے ہیں آمروں کا نہیں،ہمیں ہمسایہ سے سبق سیکھناچاہئے، حمزہ شہباز نے کہا کہ پارلیمنٹ پرلعنت بھیجنے والے پارلیمنٹ سے تنخواہ بھی لیتے ہیں،پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے بتائیں انہوں نے خیبر پختونخوا میں عوام کی کیا خدمت کی ہے، میٹرو بس منصوبے کو جنگلہ بس کہنے والوں کو ساڑھے 4 سال بعد صوبے میں میٹرو بس چلانے کا خیال آگیا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ منوبھائی جیسے لوگ رو زروز پیدا نہیں ہوتے،یہ لوگ پاکستان کے ہیرو ہیں،منو بھائی نے انسانیت کی خدمت کی،ہمیں اچھا انسان بننا چاہئے،منوبھائی جیسے لوگ رخصت ہو کر بھی زندہ ہیں۔