جعلی ڈگری اور منی ٹریل پر نااہلی مختلف چیزیں ہیں:جہانگیر ترین


اسلام آباد(24نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جعلی ڈگری اور منی ٹریل پر نااہلی مختلف چیزیں ہیں۔ نوازشریف نے قطری خط دیا میں نے منی ٹریل دی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف بہت وسیع ہے، آرٹیکل کی تشریح کرنی پڑے گی۔ 62 ون ایف کے تحت لوگوں کو ایک ہی طرح کی سزائیں ملیں۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف نے منی ٹریل نہیں دی ان کے اثاثے زیادہ ہیں۔ نااہلی کی وجہ کی بنیاد پر مدت کا تعین ہونا چاہئے۔