کراچی:گینگ وار کے مبینہ دہشت گردوں کی ضمانت پر رہائی کا حکم

کراچی:گینگ وار کے مبینہ دہشت گردوں کی ضمانت پر رہائی کا حکم


کراچی (24نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے گینگ وار کے مبینہ دہشت گردوں کی ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا، عدالت نے ملزموں سے پولیس کے مبینہ مقابلے کو مشکوک قرار دے دیا، پولیس کو معاملے کی مزید تحقیقات کا بھی حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں معاملہ آیا لیاری گینگ وار کے دو مبینہ کارندوں کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرنے کا،،،پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ دونوں ملزمان محمد حنیف اور ذیشان کو تھانہ کلاں کوٹ پولیس نے جولائی 2017 میں پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا،عدالت نے گینگ وار سے ہونے والا مبینہ پولیس مقابلہ، مشکوک قرار دے دیا، اور ریمارکس دیئے کہ پولیس ڈیزائن شدہ مقابلے کرے گی کو توکون یقین کرے گا۔
جسٹس نعمت اللہ نے کہا کہ ایسے پولیس مقابلوں کے کیس سامنے آرہے ہیں جس میں کسی کو خراش بھی نہیں آتی، عدالت کو یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے کہ کہیں ظلم تونہیں ہورہا،،دوسگے بھائیوں کو اٹھا کربند کردیا گیا۔
عدالت نے لیاری گینگ وار کے مبینہ کاندروں محمد حنیف اور ذیشان کو ضمانت پر رہا کرنے کے ساتھ ملزمان کو 50،50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،، عدالت نے پولیس مقابلے کی تحقیقات کا بھی حکم جاری کردیا ۔