11مارچ 2018 کوسینیٹ سے52 سینیٹرز 6 سالہ مدت پوری کرکے ریٹائرہوجائیں گے


    اسلام آباد(24نیوز) 11مارچ 2018 کوسینیٹ سے52 سینیٹرزاپنی 6 سالہ مدت پوری کرکے ریٹائرہوجائیں گے، مسلم لیگ ن کے 27 میں سے9 سینیٹرز اپنی مدت پوری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے 27 میں سے9 سینیٹرز اپنی مدت پوری کریں گے۔ ایم کیو ایم کے 8 میں سے 4 جبکہ مسلم لیگ ق کے چاروں سینیٹرز اپنی مدت مکمل کریں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے 6 میں سے 5 جی یو آئی ف کے 5 میں سے 3 بی این پی عوامی کے 2 تحریک انصاف کے اعظم سواتی بھی ریٹائرڈ ہوں گے۔ مسلم لیگ فنکشنل کے مظفر حسین شاہ اور 5 آزاد ارکان بھی اپنی مدت مکمل کریں گے۔ مدت پوری کرنے والے پیپلز پارٹی کے سینیٹرز میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، اعتزاز احسن، فرحت اللہ بابر، تاج حیدر، احمد حسن اورسینیٹر کریم خواجہ شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ہی سحر کامران، روبینہ خالد، عثمان سیف اللہ، خالدہ پروین، مختیار احمد دھامرہ، مرتضی وہاب اور سینیٹر ہری رام، سیف اللہ خان، نوابزادہ سیف اللہ مگسی، فتح محمد حسنی، محمد یوسف اور روزی خان کاکڑ بھی 11مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار، آصف کرمانی، کامران مائیکل، نذہت صادق، سردار ذوالفقار، نثار محمد، سعود مجید، ظفر اللہ اور محمد حمزہ بھی ریٹائر ہوں گے۔ ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی، تنویر الحق تھانوی، فروغ نسیم اور نسرین جلیل بھی 11 مارچ کومدت پوری کررہے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے مشاہد حسین سید، کامل علی آغا، سعید مندوخیل اور روبینہ عرفان بھی ریٹائرد ہونے والوں میں شامل ہیں۔ جے یو آئی ف کے سینیٹر طلحہ، حافظ حمد اللہ اور مفتی عبدالستار۔ اے این پی کے داود اچکزئی، شاہی سید، الیاس بلور، باز محمد خان اور زاہدہ خان ۔  بی این پی کے اسراراللہ زہری اور نسیمہ احسان جبکہ 5 آزاد ارکان میں محسن خان لغاری، صالح شاہ، ملک نجم الحسن، ہدایت اللہ اور حلال الرحمان بھی اپنی مدت پوری کرکے 11مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔