نااہلی کیس کی سماعت ،چیف جسٹس نے بابا رحمتے سے پردہ اٹھا دیا


اسلام آباد(24نیوز)نااہلی کیس کی سماعت کے دوران بابر اعوان نے چیف جسٹس سے بابارحمتے سے ملانے کا مطالبہ کردیا۔

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 62 ون ایف کی سماعت کے دوران بابر اعوان کے مطالبہ بابا رحمتے سے ملاقات کرا دیں تاکہ کچھ وقت مانگ لوں  میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بابارحمتے اصل میں ماں ہیں، جوہمارے لئے دعاکرتی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ والدہ دنیا میں بھی دعادیتی ہے اور دنیا سے جاکر بھی۔

اس پر بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ میری درخواست ہے اس کیس میں فل کورٹ بنائی جائے کیونکہ عدالتی فیصلے نے آئندہ کے الیکشن پراثر انداز ہونا ہے۔اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اس کیس کی سماعت کیلئے ہمیں شام 7 بجے تک ہی کیوں نہ بیٹھنا پڑے ، عدالت میں بیٹھیں گے۔