ناز نخرے، سجنا سنورنا خواتین کا پسندیدہ مشغلہ

ناز نخرے، سجنا سنورنا خواتین کا پسندیدہ مشغلہ


گوجرانوالہ(24نیوز) ناز نخرے سجنا سنورنا خواتین کا پسندیدہ مشغلہ ، شادی بھی اپنی ہو تو سجنے سنورنے میں تو کون پیچھے رہنے والا ہے، اپنے پیا من بھانے کیلئے بیوٹی پارلر جانا ایک معمول ہے، جہاں خواتین سب سے منفرد نظر آنے کیلئے میک اپ کراتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب ہو تو رشتہ ازدواج میں بندھنے والا جوڑا لوگوں کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔ زندگی کے ان حسین لمحات کو یادگا بنانے کے سبھی جتن کئے جاتے ہیں۔ خواتین میں سجنے سنورنے کی حس پیدائشی ہوتی ہے۔ شادی کے موقع پر سب سے حسین اور منفر نظر آنے کیلئے دلہنیں بیوٹی پارلر جاتی ہیں۔ پارلر کا عملہ دلہن کو خوبصورت اور دلنشیں بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتیں۔ میک اپ دلہن کے حسن کو چار چاند لگانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

بیوٹیشن کا کہنا ہے کہ دلہنوں کے میک اپ میں کو ئی بھی غیر میعاری اشیاء کا استعمال نہیں کرتیں۔ شادی کی تقریب کے ہر فنگشن کیلئے دلہن کا میک مختلف ہوتا ہے۔ بارات کے اور تو ولیمے کے دن اور، میک اپ میں بیس کے بعدکاجل،لال گلابی ہونٹوں پر لپ سٹک اور آخر میں زیورات پہنائے جاتے ہیں۔ جن سے ان کی خوبصورتی کو اور نکھر اٹھتی ہے۔