کراچی والوں پر بھی موسمی انفلوئنزا کے حملے

کراچی والوں پر بھی موسمی انفلوئنزا کے حملے


کراچی (24نیوز) موسمی انفلوئنزا کراچی جا پہنچا، 50 سے زائد مریض نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، سرکاری اسپتالوں میں وائرس سے متاثر ہونے کے شبہ 20 افراد کو لایا گیا، محکمہ صحت کے انفلوئنزا سیل کے فوکل پرسن کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں لائے گئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈینگی مچھر کے بعد انفلوئنزا وائرس شہریوں پر حملہ آور ہو گیا۔ رواں ماہ نجی ہسپتال کے مطابق 63 مریض انفلوئنزا وائرس ایچ ون این ون کے شکار ہوکر داخل ہوئے۔ جبکہ محکمہ صحت انفلوئنزا سیل کے فوکل پرسن ڈاکٹر ظفر مہدی کے مطابق سرکاری ہسپتال میں لائے گئے کیسز کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ واضح رہے کہ محکمہ صحت نے 20ہزار ویکسین اور ادویات عالمی ادارہ صحت سے منگوائی ہیں جو تاحال موصول نہیں ہوسکی ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مہدی کے مطابق 3 روز میں ادویات آجائیں گی اور تمام سرکاری ہسپتالوں کو فراہم کردی جائیں گی۔جس کے بعد انفلوئنزا کے مریضوں کا علاج ممکن ہو پائےگا۔