کپتان سرفراز اور رومان رئیس کی کراچی لینڈنگ

کپتان سرفراز اور رومان رئیس کی کراچی لینڈنگ


نیوزی لینڈّ(24نیوز)  ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جیت کے بعد کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باؤلر رومان رئیس واپس کراچی پہنچ گئے، رومان رئیس کہتے ہیں ون ڈے میں شکست کے بعد ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کم بیک کیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز رومان رئیس  دورہ نیوزی لینڈ کے بعد کراچی پہنچ گئے۔ سرفراز احمد نے تو صرف مسکراہٹ سے کام لیا اور بات نہ کی جبکہ رومان رئیس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں نمبر 1 بن گیا اس کی خوشی ہے۔

ون ڈے سیریز میں بد ترین ناکامی پر رومان رئیس بولے کہ ٹیم نے کوشش پوری کی مگر کنڈیشنز نے ساتھ نہ دیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ون میچز میں 5 صفر سے ہارا جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2 ایک سے سیرز کا تاج اپنے سر سجایا اور عالمی رینکنگ میں بھی نیوزی لینڈ کو پچھاڑ دیا۔