کراچی:دکانوں کے تالے توڑنے والوں کو لگی ہتھکڑیاں

کراچی:دکانوں کے تالے توڑنے والوں کو لگی ہتھکڑیاں


کراچی (24نیوز) دکانوں کے تالے توڑنے والے گروہ کے 4 ملزم گارڈن اورمیٹھادرسےپکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایس پی سٹی شہلا قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گارڈن اور میٹھا در پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ملزمان میں شہزاد، آصف، شکور اور ساجد شامل ہیں۔ملزم شہزاد اور آصف تالا توڑ کارروائیوں سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کے 4 ساتھی عمران، علی، وکی اور اوسامہ فرار ہیں۔جبکہ ملزم شکور اور ساجد میٹھا در کے گودام سے ایک لاکھ 67 ہزار کی رقم لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ مقابلے میں پکڑے گئے ملزمان سے اسلحہ، 11 موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ وارداتوں میں استعمال ہونےوالا ہتھوڑا اور راڈ بھی برآمد کی گئی ہے۔