ملک تجارت سے نہیں، ایجادات سے آگے بڑھتا ہے: عمران خان


فیصل آباد (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک تجارت سے نہیں، ایجادات سے آگے بڑھتا ہے۔

فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ملک تجارت سے نہیں، ایجادات سے آگے بڑھتا ہے۔ جمہوری ملک میں غربت کا خاتمہ حکومتی ترجیحات میں شامل ہوتا ہے اور وہ اس کو قابو پانے میں کافی حد تک کامیاب بھی ہو جاتی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی ٹکٹیں فروخت ہوئی، کہتے ہیں کہ اس بار غلطی نہیں کریں گے۔ کسی سفارش یا پیسے پر ٹکٹ نہیں ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں برا بھلا کہنے والے ہی اب ان کی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔