فیصل آباد: ملنےوالی 3 بچیاں تاحال والدین کی منتظر

فیصل آباد: ملنےوالی 3 بچیاں تاحال والدین کی منتظر


فیصل آباد (24نیوز) چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے رواں سال میں ریسکیو کی جانے والی 3 بچیاں تاحال اپنے پیاروں تک نہ پہنچ سکیں،ننھی کلیاں اہلخانہ کا پتہ بتانے سے قاصر ہیں، بچیوں کو گھر پہنچانا ادارے کے لئے محال ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق صائمہ اور ثنا کزنزہیں جن کے اہلخانہ نے غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر انہیں گھرمیں ملازم رکھوایا۔ جہاں ان پرکیے جانے والے تشدد سے گھبرا کر یہ بھاگ نکلیں ۔ سی پی بی نے انہیں ریسکیو کرکے نگہبان سینٹر پہنچا دیا۔ ثنا نے بتایا کہ اس کی مالکن روزانہ اسے پیٹتی تھی۔اسی لیئے اس نے راہ فرار اختیار کی۔

تیسری بچی سعدیہ کا کہنا تھا کہ اس کی اپنے بابا سے لڑائی ہوئی اور وہ خفا ہوکر ماموں کے گھر جانے کے لئیے گھر سے نکلی اور راستہ بھول گئی۔کسی خدا ترس نے اسے بیورو کے سپرد کر دیا۔ بچی اپنے اہلخانہ کو بہت یاد کرتی ہے۔

واضح رہے کہ بچیاں اب نگہبان سینٹرہیں۔ ادارے میں انہیں چھت کا آسرا تو ہے لیکن گھر جیسا سکھ نہیں۔