لوٹی ہوئی دولت صرف پیپلزپارٹی کی حکومت واپس لاسکتی ہے: آصف زرداری


تونسہ شریف (24 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ 6 گاڑیاں آگے اور 6 پیچھے ہونے کے باوجود نواز شریف مظلوم کیسے ہوئے، مظلوم تو ہم تھے جو بکتر بند گاڑی میں آتے تھے۔

تونسہ شریف میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ6 گاڑیاں آگے اور 6 پیچھے ہونے کے باوجود نواز شریف مظلوم کیسے ہوئے۔ مظلوم تو ہم تھے جو بکتر بند گاڑی میں آتے تھے۔

سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے، آئندہ پنجاب میں بھی حکومت بنائیں گے۔ لوٹی ہوئی دولت صرف پیپلزپارٹی کی حکومت واپس لاسکتی ہے۔ جنوبی پنجاب اور لاہور میں بڑا فرق ہے۔ پنجاب کا سارا فنڈ لاہور کی ترقی اور خوبصورتی پر لگایا جا رہا ہے۔