باکسرعامر خان اور گریکو رِنگ سے باہر ہی الجھ پڑے


لندن (24 نیوز) عالمی باکسرز کی فائٹ سے پہلے فائٹ باکسرعامر خان اور گریکو رِنگ سے باہر ہی الجھ پڑے۔ عامر خان نے مخالف باکسر پر پانی کا بھرا گلاس گرا دیا، معاملہ بڑھتے بڑھتے بڑی مشکل سے رکا۔

عالمی باکسرز عامر خان اور گریکو کی فائٹ تو ابھی 21 اپریل کو ہونی ہے مگر اس سے پہلے ہی دونوں کا خون گرم ہو گیا۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ باکسر عامر خان اور گریکو کی پریس کانفرنس ہو رہی تھی۔ اسی دوران دونوں باکسرز کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہو گیا۔

عامر خان نے غصے میں آکر مخالف باکسر کریگو پر پانی کا بھرا گلاس گرایا تو گریکو بھی طیش میں آ گیا۔ اس کے بعد کیا تھا دونوں باکسروں کے درمیان توں توں میں میں کے بعد بات دھمکیوں تک چلی گئی۔ شکر ہے ہال میں ہی باکسنگ کے پنچ لگانے نہیں شروع کر دیئے۔

باکسنگ پروموٹرز ایڈی ہیرن نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے دونوں کو مقابلے کا انتظار کا مشورہ دے ڈالا۔