اینیمیٹڈ فلم گلوکو اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور کا پریمیئر شو

اینیمیٹڈ فلم گلوکو اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور کا پریمیئر شو


لاہور(24ننوز):سنے سٹار سینما میں گلوکو اللہ یاراینڈ دی لیجنڈ آف مارخور کی فلم کی نمائش۔ برانڈ مینجر کومل، نور بخاری، نتاشہ کے علاوہ شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 تفصیلات کے مطابق سنےسٹار سینما میں نئی آنے والی اینیمیٹڈ فلم گلوکو اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور کا پریمیئر شو ہوا جس میں شوبز سے وابستہ ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔برانڈ مینجر کومل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیشہ انہوں نے پاکستانی ثقافت کو فروغ دیا ہے اور بچوں کے لیے ایسی فلمیں بنانے سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا۔

تقریب میں شریک ہونے والے بچوں نے بھی فلم کو خوب سراہا اور کہا کہ انہیں اللہ یار کا کریکٹر بہت پسند آیا ہے اور آج وہ یہ فلم دیکھنے آئے ہیں۔شرکاء بھی خاصے پرجوش دکھائی دیے اور کہا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ خاص طور پر یہ فلم دیکھنے کے لیے یہاں آئے ہیں۔شرکاء نے پاکستان میں بچوں کے لیے اینی میٹڈ فلموں کا آغاز ہونا خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے  کہا کہ اس سے بچے ہمارے اپنے کرداروں کو آئیڈیالائز کریں گے اور ان کی سوچ بہتر طریقے  سے  پروان چڑھے گی۔