ڈاکٹروں کی نااہلی،مرض ٹانگ کا،آپریشن پیٹ کا کرڈالا

ڈاکٹروں کی نااہلی،مرض ٹانگ کا،آپریشن پیٹ کا کرڈالا


ایبٹ آباد( 24نیوز )ایبٹ آبادکمپلیکس ہسپتال کے ڈاکٹروں کی بڑی غفلت سامنے آگئی،خاتون کی ٹانگ سے راڈ نکالنے کے بجائے پیٹ کا آپریشن کر ڈالا ،خاتون آپریشن تھیٹر میں نیم بیہوشی کی حالت میں چلاتی رہی مگر ڈاکٹروں نے ایک نہ سنی ،لواحقین سراپااحتجاج بن گئے۔

ڈاکٹر تو مسیحا ہوتے ہیں،زخموں پرمرہم پٹی لگاتے ہیں۔دوا دارو دیتے ہیں مگر ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے تو حد ہی کردی،خاتون مریضہ کے ساتھ کیا انوکھا کھلواڑ،سننے والے بھی حیران رہ گئے۔

مریضہ گل آمنہ بی بی کی ٹانگ میں راڈ ڈالا گیا،ڈاکٹروں نے راڈ نکالنے کے بجائے پیٹ کا آپریشن کر ڈالا،متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ آپریشن تھیٹر میں نیم بیہوشی کی حالت میں کہتی رہی کہ ٹانگ کا آپریشن ہے ،مگر ڈاکٹرز نے بات نہ سنی۔

دوسری طرف ہسپتال انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ ایک ہی نام کی دو مریضہ تھیں جن میں سے ایک کا پیٹ اور دوسری کا ٹانگ کا آپریشن کرنا تھا غلطی سے مریضہ کا غلط آپریشن ہو گیا ،لواحقین کا کہنا ہے کہ آپریشن سے قبل ڈاکٹروں نے مریضہ کی فائل چیک کیوں نہ کی؟؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غفلت برتنے والے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer