بارش،سکردو میں خون جما دینے والی سردی سے نظام زندگی مفلوج


لاہور( 24نیوز )ملک کے مختلف علاقوں میں کالی گھٹا نے آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،کہیں کہیں ہلکی بارش تو کہیں زور سے بادل برسے،سکردو میں خون جما دینے والی سردی نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا۔

لاہور، کوئٹہ ،مستونگ ،بولان،پشین زیارت ،لورا لائی میں بارش، کوٹ ادو، تونسہ شریف میں بھی رم جھم ،میانوالی ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چمن،لورالائی، نوشکی،زیارت،کوئٹہ،کشمیر اورقلات میں بھی بادل برس پڑے۔گلگت بلتستان ،کشمیر میں بادل برسنے اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی  ، اسلام آباد، ساہیوال ، بہاولپور ، ملتان ،مالا کنڈ ،ہزارہ ،پشاور ،مردان ،کوہاٹ ،بنوں ،کراچی ،حیدر آباد ،سکھر ،لاڑکانہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ملک بھر میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے،سکردو سرد ترین مقام ، درجہ حرارت منفی بیس ڈگری تک گر گیا ،ہر طرف برف ہی برف،استور کا پارہ منفی 16،بگروٹ منفی 15،ہنزہ منفی8، مالم جبہ منفی 6 ،کوئٹہ منفی 4 اورمری میں منفی 2ریکارڈ  کیا گیا۔