جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی


  کیپ ٹاؤن( 24نیوز )ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی شکست قومی ٹیم کا مقدر بنی، سیریز کےآخری اور پانچویں میچ میں پاکستان نےمیزبان ٹیم کو دوسواکتالیس رنز کا ہدف دیا جو اس نے تین وکٹوں کےنقصان پر پورا کرلیا،سیریز بھی تین دو سےنام کرلی۔

ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز بھی ہاتھ سے گئی۔قومی ٹیم کا جنوبی افریقا کیخلاف ہوم گراؤنڈ میں کامیابی کا خواب پورا نہ ہوسکا۔پروٹیز نےٹاس جیت کربیٹنگ کی دعوت دی تو قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر آؤٹ آف آرڈر ہوگیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا۔ 8 رنز کے مجموعی اسکور پر امام الحق 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ایک وکٹ گرنے کے بعد پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم کریز پر آئے۔ فخر اور بابر نے قومی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا لیکن 64 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم بھی 24 رنز بنا کر چلتے بنے۔اس کے بعد وکٹوں کے گرنے کا سللہ جاری رہا اور فخر زمان کے علاوہ کوئی بیٹسمین کریز پر نہ ٹک سکا۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 70 رنز ، حفیظ 17، کپتان شعیب ملک 31، محمدرضوان 10، شاداب 19، عماد وسیم 47 اور محمد عامر نے 6 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے پھیلو کائیو اور پریٹوریس نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  

جواب میں جنوبی افریقا نے ہدف ہنستے کھیلتے پورا کرلیا، ڈی کوک 83 رنز بناکر نمایاں رہے۔ میزبان ٹیم نےسیریز تین دو سے اپنے نام کرلی۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔