ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم15سال بعد پاکستان پہنچ گئی



کراچی( 24نیوز )ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی۔ کراچی ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال اورگلدستے پیش کئے گئے۔ پہلا میچ کل ساؤتھ اینڈ کلب پر کھیلا جائے گا ۔

ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم 15 سال بعد پاکستان میں سیریز کھیلے گی،مہمان ٹیم آج صبح دبئی سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی ۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کا پرتپاک استقبال کیاگیا اور ان کو گلدستے پیش کئے گئے۔

ایئرپورٹ آمد کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل لے جایا گیا جہاں پر دوپہر ڈہائی بجے پاکستانی کپتان بسمہ معروف اور ویسٹ انڈیز کی قائد میریسا اگیولیرا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میں حصہ لیں گی اور میڈیا کانفرنس کریں گی،ویسٹ انڈین ٹیم سہ پہر سوا 3 بجے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لے گی،سیریز کا پہلا میچ کل جمعرات کو ساؤتھ اینڈ کلب پر کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ یکم اور تیسرا 3 فروری کو ساوتھ اینڈ کلب پر ہوگا۔

سیریز کے اختتام کے بعد ویسٹ انڈیز 3 فروری کو ہی دبئی روانہ ہوجائے گی جہاں دونوں ممالک کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹر نیشنل سیریز کا انعقاد ہوگا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer