کوئٹہ: ڈاکٹر ابراہیم خلیل 48 روز بعد گھرپہنچ گئے

کوئٹہ: ڈاکٹر ابراہیم خلیل 48 روز بعد گھرپہنچ گئے


کوئٹہ ( 24نیوز )کوئٹہ کے مغوی نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل 48 روز بعد اپنے گھر پہنچ گئے، اہلخانہ اور چیئرمین ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی نے تصدیق کردی۔

سول اسپتال کوئٹہ کے اغوا ہونے والے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل 48 روز بعد گھر پہنچ گئے۔اغوا کاروں نے انہیں چمن کے مال روڈ پر چھوڑا۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ڈاکٹر ابراہیم کو کراچی میں چھوڑا گیا ،جہاں سے وہ بذریعہ جہاز کوئٹہ پہنچے ۔

ڈاکٹرابراہیم خلیل تھکے ہوئے اور ذہنی طور پر ڈسٹرب نظر آرہے تھے،ان کا کہنا ہے ادویات کی وجہ سے ذہن کام نہیں کر رہا ،ابھی بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں، اغوا کے بارے میں جلد بات کروں گا۔

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ڈاکٹرابراہیم خلیل کے گھرپہنچے،میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرابراہیم کو آرام کی ضرورت ہے وہ جب چاہیں ان سے تفصیلی معلومات حاصل کی جائیں گی،ڈاکٹرز تنظیموں کے ساتھ بیٹھ کر ان کے مطالبات سنے جائیں گے،اغوا کاروں ے مغوی ڈاکٹر کو کہا چھوڑا یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

نیوروسرجن ڈاکٹرابراہیم خلیل کو 13دسمبر کو اغوا کیا گیا،س کےبعد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کیا اور بازیابی کےلئے ہڑتال جاری رکھی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer