کاروباری طبقے کو آن لائن ٹیکس ادا کرنے کی سہولت مل گئی

کاروباری طبقے کو آن لائن ٹیکس ادا کرنے کی سہولت مل گئی


(24نیوز)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پرپاکستانی مصنوعات کا معیاربڑھانا اورقیمتیں مناسب رکھنے کی جانب توجہ دے رہے ہیں، پاکستان میں کاروباری مواقع کی رینکنگ بہتربنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں.

حکومتی اقتصادی ٹیم کا کہنا ہے کاروباری طبقے کیلئے آن لائن ٹیکس ادائیگی کی سہولت میسر کر دی ہے۔وزیراعظم نے پاکستان کی رینکنگ بہتر کرنے کا ہدف دیا ہے۔وزیراعظم پاکستان میں ہوٹلنگ اور سیاحت انڈسٹری کا فروغ بھی چاہتے ہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اورچیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں مشکلات تھیں، اب ون ونڈو کے ذریعے کمپنی رجسٹر کی جاسکے گی۔

ہارون شریف نےبتایاپراپرٹی کی رجسٹریشن کو بھی آسان بنا دیا گیا ہے۔بجلی کنکشن اور لوڈشیڈنگ کے اوقات سے متعلق شکایات ہیں۔ وزارت توانائی کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ہر وہ اقدام کرنا چاہتے ہیں جس سے کاروبار اور سرمایہ کاری میں معاونت ہو۔

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف کا مزیدکہنا تھا کہ سرمایہ کار جنوبی ایشیا کو دیکھ رہے ہیں، ہم ٹیکنالوجی پاکستان میں لانے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، پانچ سال میں ٹاپ 50 ممالک میں آنے کا ٹارگٹ ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔