محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی


کراچی (24نیوز) کراچی کا موسم پھر سےسہانا ہوا تو شہرقائد کے باسی بارش کے لیے دعاگو ہوگئے، ادھر محکمہ موسمیات نے بوندا باندی کی نوید سنادی.

ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں، بادلوں کے ڈیرے اورکھلا کھلاتے پھول شہر قائد میں جیسے ہی بادلوں کی آمد ہوئی ویسے ہی شہریوں کے موڈ ہی بدل گئے ،  کہتے ہیں بادل تو آگئے جلدی سے برسات بھی ہوجائے لیکن محکمہ موسمیات کو بادلوں نے کچھ اور ہی پیغام بھیجا ہے ، ڈائریکٹرمیٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ شہر میں ہلکی بوندا باندی کا ہی امکان ہے۔

ڈی جی میٹ کا مزید کہنا ہے کہ بوندا باندی کے بعد کراچی میں سردی کی لہرپھر سے دوڑ جائے گی اور شہری پھر سے جاتی سردی کا مزہ لے سکیں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔