نئے پاکستان میں نیا پیکج، اس سال حج مہنگا ہوگا

نئے پاکستان میں نیا پیکج، اس سال حج مہنگا ہوگا


اسلام آباد(24نیوز) رواں سال حج ایک لاکھ 56 ہزار روپے مہنگا ہوگا۔ وفاقی وزارت مذمبی امور نے حج دوہزار انیس کا مسودہ تیار کرلیا۔ جمعرات کو وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد حج پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

حج 2019 کا مسودہ تیار گزشتہ سال کی نسبت اس بار حج 1 لاکھ 56 ہزار مہنگا ہوگا۔ جنوبی زون کے لئے حج 4لاکھ 36 ہزار 935 جبکہ شمالی زون کے لئے 4 لاکھ 26ہزار 936 روپے کا ہوگا۔  2018 میں جنوبی ریجن کے لئے فی حاجی 2 لاکھ70ہزار جبکہ شمالی ریجن کے لئے فی حاجی 2 لاکھ 80 ہزار ادا کئے تھے۔  

وفاقی وزارت مذہبی امور ایک لاکھ 84ہزار 210 کے حاجیوں کا معاہدہ سعودی حکومت کے ساتھ کر چکے ہیں۔ حج مسودے کے مطابق حجاج کے پیسوں کے لین دین کے لئے تمام بینکوں میں مخصوص شرعی برانچ بنائے جائیں گے۔ رواں حج پر 650 افراد کو میڈیکل ٹیم میں بھیجا جائے گا ۔

وزارت مذہبی امور نے ہارڈشپ کوٹہ 2فیصد سے کم کراکے ڈیڑ ھ فیصد کردیا گیا۔ 80سے زائد عمر کے حجاج کو بغیر قرعہ اندازی کے بھیجا جائے گا۔ گزشتہ سال پانچ ہزار اضافی کوٹہ سعودی حکومت سےملا ہے وہ نئے ٹور آپریٹرز میں تقسیم کریں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔