مصطفی کمال بھی دوسری اپوزیشن جماعتوں کے نقش قدم پر چل نکلے

مصطفی کمال بھی دوسری اپوزیشن جماعتوں کے نقش قدم پر چل نکلے


کراچی( 24نیوز )پاک سرزمین پارٹی نے عام انتخابات کے نتائج مستردکردیئے، مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو حکومت میں لینے کی بجائے ان کی کرپشن کو نیب میں اٹھائیں مقدمات بنوائیں۔

جنرل ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا ہے کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن تھا ہمیں ہرایا گیا دھاندلی کے لئے پولنگ ایجنٹس کوپولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا۔

مصطفی کمال نے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیوا یم کو ساتھ ملانے کے بجائے مئیر کراچی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی جائیں ،مصطفی کمال نے کارکنان کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کا بھی حکم دے دیا ۔ورکرز اجلاس سے آصف حسنین شبیر قائم خانی اور اشفاق منگی نے بھی خطاب کیا ۔