آئی سی سی رینکنگ کا اعلان

آئی سی سی رینکنگ کا اعلان


دبئی( 24نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کانسل نے ون ڈے کرکٹ کی نئی عالمی  رینکنگ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم ایک درجہ ترقّی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے، فخر زمان اپنی کئریر بیسٹ ریکینگ حاصل کرنے میں کامیاب، امام الحق کی بھی بڑی چھلانگ کر آگے آگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کانسل کی نئی ریلیز کردا عالمی ون ڈے ریکینگ میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے جوئے روٹ کو پیچھے چھوڑ کر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ بابر اعظم 825 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے بمبر پر موجود بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے 86 پوائنٹس پیچھے ہیں۔

دوسری جانب زمبابوے کے خلاف کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے والے ڈبل سنچورین فخر زمان اپنے کئریر میں پہلی بار بیٹسمین ریکینگ میں ٹاپ ٹونٹی میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ فخر زمان 8 درجہ ترقی کے بعد 16ویں نمبر پر موجود ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ سے ناراض

پاکستانی اوپنر امام الحق زمبابوے سیریز کے بعد عالمی ون ڈے ریکینگ میں 70ویں نمبر سے 43 نمبر پر آگئے،عالمی ون ڈے کی ٹاپ ٹونٹی بولنگ ریکینگ میں کوئی پاکستانی موجود نہیں تاہم سپنر شہداب خان اور فہیم ا?شرف نے نئی ریکینگ میں واضع برتری حاصل کی ہے۔