تخت لاہور بچانے کیلئے شہباز شریف نے ہاتھ پاﺅں مارنے شروع کردئیے


لاہور( 24نیوز )مسلم لیگ ن تخت لاہور بچانے کیلئے سرگرم ہوگئی،صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف خود آزاد ارکان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالے سے متحرک ہوگئے،انہوں نے پورے پنجاب میں ہاتھ پاﺅں مارنے شروع کردئیے۔

تخت لاہور کا معرکہ کون سر کرے گا ؟مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں معرکہ کو سر کرنے کے حوالے سے رسہ کشی جاری ہے،مسلم لیگ ن نے انتخابات میں ایک سو انتیس نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے ڈیڑھ سو کے قریب نشستیں ہونی چاہئے اور اس سلسلے میں صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نے آزاد ایم پی اے جگنوں محسن سے ملاقات کی وہیں مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق ملک احمد علی او لکھ ،رانا لیاقت اور فدا حسین وٹونے مسلم لیگ ن میں شمولیت کاعندیہ دے تودیاہے لیکن باقاعدہ طورپرابھی تک شمولیت نہیں کی ۔

 یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کا خواب ٹوٹ جائیگا؟

مسلم لیگ ن نے پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے جہاں پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی وہیں مسلم لیگ ق نے تو مسلم لیگ ن کی حمایت کرنے سے صاف انکار کرکے مسلم لیگ ن کو حکومت بنانے میں مشکلات کا شکار کردیا ہے ۔

صدرمسلم لیگ ن میان شہبازشریف نے خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابط مخدوم احمد محمود سےبھی ملاقات کی ہے لیکن آزاد امیدواروں کےحوالےسے جہاں مسلم لیگ ن سولہ امیدواروں کےساتھ رابط میں کا دعوی کررہی ہے ابھی تک باظابط۔ کسی نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان نہیں کیا۔

ویڈیو بھی دیکھیں: