انٹر نیشنل چیمپئنز کپ شروع،انگلش فٹبال کلب اپنے میچ جیت گئے

انٹر نیشنل چیمپئنز کپ شروع،انگلش فٹبال کلب اپنے میچ جیت گئے


لندن (24نیوز) فٹبال کے نئے سیزن سے قبل فٹبال کلبز کی پری سیزن مقابلوں میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں، انٹرنیشنل چیمپئنز کپ میں انگلش فٹبال کلبز کی شاندار کارکردگی، لیورپول ، مانچسٹر سٹی اور آرسنل نے اپنے میچز میں فتح سمیٹ لی۔
فٹنال کے نئے سیزن میں کچھ دن باقی ، فٹبال کلبز کی تیاریاں عروج پر۔ انٹرنیشنل چیمپینز کپ میں محمد صلح کی لیورپول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-4 سے عبرت ناک شکست دے دی۔
ٹورنامنٹ کے ایک اور میچ میں مانچسٹر سٹی اور بارن میونک مدمقابل ہوئی۔ بارن میونک نے پہلے ہاف میں دو گول اسکور کیے جسکے بعد مانچسٹر سٹی نے بارنانڈو سیلووا کے دو گولز کی بدولت شاندار کم بیک کرتے ہوئے میچ 2-3 سے جیت لیا۔
حال ہی میں جرمنی کی فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ لینے والے میسوٹ اوزل نے پی ایس جی کے خلاف آرسنل کی قیادت کرتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ا?رسنل نے مخالف ٹیم کو 1-5 سے شکست دے دی۔
ایک اور میچ میں بارسولونا نے پینیلٹیز شوٹ آوٹ پر ٹوٹن ہیم ہوٹ سپرز کو شکست دے دی،انٹرنیشنل چیمپینز کپ میں 7 پوائنٹس حاصل کرکے جرمن کلب بروشیا ڈورٹمنڈ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔