چارسدہ: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، دوافراد قتل

چارسدہ: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، دوافراد قتل


 24نیوز:کہیں ٹریفک حادثات کئی افرادکی موت کی وجہ بنے تو کہیں برسات  نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا دی۔ ملک میں ہونے والے جرائم اورحادثات میں کئی افراد جان سے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں سرڈھیری کےعلاقہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے2 افراد مارے گئے جبکہ چارسدہ میں ہی رجڑبائی پاس پرکوچ کی ٹکر سے2 موٹر سائکل سوارجاں بحق ہوگئے۔نارووال میں سرچ آپریشن کے دوران 2 افراد کو دھر لیا گیا۔ ملزموں سےاسلحہ اورسیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:مختلف حادثات، واقعات میں 7 افراد جاں بحق 

ادھرڈیرہ غازی خان سے کوہلو آنے والی مسافر وین کو حادثہ پیش آیا جس میں خاتون سمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے۔دوسری جانب بارش نےبھی کئی زندگیاں نگل لیں۔ پشاورمیں مختلف حادثات میں پانچ افرادلقمہ اجل بن گئے۔لوئردیرمیں بپھری برساتی ندی بھی ایک ہی خاندان کی دوخواتین اوردو بچوں کونگل گئی۔ ڈوبنےوالوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔استورکےندی نالوں میں بھی چارافراد لاپتہ ہوگئے۔چترال میں گرم چشمہ کےقریب برساتی تالاب میں3 بچیاں ڈوب کرجاں بحق ہوگئیں۔

پڑھنا نہ بھولیں:اسٹیٹ بینک کے غیرمعمولی اقدامات، ڈالر نیچےآنےلگا 

خوشاب کی وادی سون میں بھی سیلابی ریلےنےکچےمکانوں کوزمین بوس کردیا۔ طوفانی بارش کےباعث گھرکی چھت گرنےسے 2خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ادھرسرگودھا کےعلاقہ بیگووال کےقریب چھت گرنےسےایک ہی خاندان کے چار چراغ گل ہوگئے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito