اس الیکشن میں جوہوا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں: میئر کراچی

اس الیکشن میں جوہوا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں: میئر کراچی


  کراچی ( 24نیوز ) میئر کراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ اس الیکشن میں جوہوا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ہم ہر اس جماعت کا ساتھ دیں گے جو کراچی کے مسائل حل کریں گے انہو ں نے کہا ہم کسی سے الجھنا نہیں چاہتے صرف کام پر فوکس ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں 12 مئی کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے الیکشن کمیشن کی بے ظابطگیاں سامنے آ رہی ہیں الیکشن میں جو ہوا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ میئر کراچی کا مزید کہنا تھا وفاق کے ساتھ چلنا ہے یا نہیں فیصلہ پارٹی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:چارسدہ: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، دوافراد قتل 

انہوں نے فیصل واڈا کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے الجھنا نہیں چاہتا میرا صرف کام پر فوکس ہے۔ اے ٹی سی میں بارہ مئی کیس کے شریک ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہیں ہوسکی آئندہ سماعت 22 ستمبر کوہوگی۔