بھارتی ریاست آسام نے40لاکھ افراد کو شہری ماننے سے انکارکردیا

بھارتی ریاست آسام نے40لاکھ افراد کو شہری ماننے سے انکارکردیا


  24نیوز : بھارتی ریاست آسام نے چالس لاکھ افراد کو اپنا شہری ماننے سے انکار کر دیا، جاپان میں طوفان بادو باراں نے تباہی مچا کر رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام نے چالس لاکھ افراد کو شہری ماننے سے انکار کر دیا ان چالیس لاکھ افراد میں بڑی تعداد بنگالی مسلمانوں اور ان افراد کی ہے جو 1971 کے بعد بھارتی سر زمین ہی پر پیدا ہوئے۔

 ایک نظر عالمی منظر نامہ پر

 

ترکی نے شام کے موضوع پر ایک سربراہی اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے، سات ستمبر کے اس اجلاس میں روس، فرانس اور جرمن رہنماؤں کے ساتھ مل کر شام کے حالات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔زمبابوے میں سابق صدر رابرٹ موگا بے نے اپنے جانشین ایمرسن منگاگواکی حمایت کرنے سے انکارکر دیا ہے، انتخابات سے پہلے نیوز کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ ان لوگوں کی حمایت نہیں کرسکتے جنہوں نے انہیں تکلیف پہنچائی ہے

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں:امریکا 

جاپان میں طوفان نے تباہی مچا دی۔ ایک سو دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور بارش نے زندگی مفلوج کر دی۔ مختلف واقعات میں 24 افراد زخمی ہو گئے جبکہ بجلی کی ترسیل کا نظام معطل ہوگیا۔ ٹرینوں اور پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے مسافر مشکلات کا شکار ہیں۔  میانمر میں طوفانی بارشوں کے باعث ملک کے بیشتر علاقے زیر آب آگئے۔

پڑھنا نہ بھولیں:ایئر ایشیا انڈیا کی پرواز کےٹوائلٹ سے بچے کی لاش برآمد 

حادثات میں بیس سے زائد لوگ ہلاک اور سیکڑوں لاپتہ ہوگئے جبکہ ر دس ہزار سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں۔ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد نے 163 امدادی کیمپ لگا دیئے۔      انڈونیشیا میں گزشتہ روز آنے والے چھ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ جزیرہ لومبک پر واقع پہاڑ رنجانی میں پانچ سو سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔ جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں۔