کراچی میں تالا توڑ گروہ سرگرم

کراچی میں تالا توڑ گروہ سرگرم


  کراچی ( 24نیوز ) گلستان جوہر میں نقب زنی کی واردات، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج 24 نیوز نے حاصل کرلی، کراچی میں تالا توڑ گروہ سرگرم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر رابعہ سٹی میں مارکیٹ میں صبح سویرے نقب زنی کی واردات ہوئی,سی سی ٹی وی فوٹیج میں میں 3 ڈاکوں کو مارکیٹ کے تالے توڑ کر داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈاکوں نے مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعدموبائل فون کی دوکانوں کے تالے توڑے اور سامان لوٹ کر چلتے بنے۔

یہ بھی پڑھیں:چارسدہ: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، دوافراد قتل 

واقعہ کی رپورٹ شارع فیصل تھانے میں درج کرلی گئی۔ گزشتہ ہفتے بھی صدرے بوہرے بازار میں تالا توڑ گروہ نے دس دکانوں کا صفایا کیا تھا۔