پاکپتن اراضی کیس،نواز شریف سے پوچھ گچھ،اندرونی کہانی

پاکپتن اراضی کیس،نواز شریف سے پوچھ گچھ،اندرونی کہانی


لاہور(24 نیوز)پاکپتن اراضی کیس میں اینٹی کرپشن کی نواز شریف سے تحقیقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

سابق وزیر اعظم سے سوا گھنٹہ تحقیقات کی گئی ،تحقیقاتی ٹیم نے 1985 کے کاغذات نواز شریف کے سامنے رکھےتو نواز شریف نے جواب دیا کہ  34 سال پرانے کاغذات ہے مجھے کچھ یاد نہیں ۔تحقیقاتی ٹیم نے سوال کیا کہ  کیا الاٹمنٹ کے لئے اخبار میں اشتہار دیا تھا،زمین کن بنیادوں پر الاٹمنٹ کی گئی ،کن کن افسران کو الاٹمنٹ کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔

نواز شریف نے جواب دیا کہ بہت پرانا کیس ہے مجھے کچھ یاد نہیں ،تحقیقاتی ٹیم نے پھر سوال اٹھایا کن بنیادوں پر دیوان قطب کو زمین الاٹ کی گئی،سابق وزیر اعظم نے جواب دیا کہ میں نے تمام قانونی تقاضے پورے کئے تھے مگر تفصیلات نہیں یاد،آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کام کیا، کبھی اختیارات سے تجاوز نہیں کیا، پاکستان کی خدمت کی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer