حکومت کا پیپلز پارٹی سے رابطہ

حکومت کا پیپلز پارٹی سے رابطہ


24نیوز: چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ،  پیپلزپارٹی سے حکومت نے رابطہ کیا ہے۔

قائد ایوان سینٹ شبلی فراز کی شیری رحمان سے ان کے چیمبر میں ملاقات  ہوئی۔ تحریک انصاف کے چیف وہپ ساجد طوری بھی ملاقات میں شریک تھے۔ حکومت نے پیپلزپارٹی کو قائل کرنے کی کی کوشش کی ۔سینیٹر شبلی فراز نے پیپلز پارٹی سے درخواست کی  کہ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بنیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اس سے پہلے شبلی فراز مولانا فضل الرحمان سے بھی ملے تھے لیکن انھوں نے حکومت کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔