حکومت نے کینسرکے مریضوں سے مفت علاج کی سہولت چھین لی

حکومت نے کینسرکے مریضوں سے مفت علاج کی سہولت چھین لی


ملتان (24 نیوز)بلڈکینسرکےمریض بےیارومددگار، پنجاب حکومت نےعلاج کےفنڈزمکمل طورپربندکر دیے۔

جنوبی پنجاب کے بلڈ کینسر کے مریض بھی متاثر ، نشتر ہسپتال کینسر وارڈ میں 960سے زائدمریضوں کو بلڈ کینسر کی مفت ادویات مل رہی تھی، ادویات کی بندش سے بلڈ کینسر کے مریضوں پریشان،کہتے ہیں کہ مہنگی ادویات کہاں سے خریدی جائیں؟

بلڈکینسرکےنئےمریضوں کی رجسٹریشن کاعمل بندکردیاگیا ،بلڈ کینسر کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی کا ریکارڈ چیک کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے آڈٹ ٹیم بھی نشتر ہسپتال آئی تھی ، کینسرکےعلاج کیلئےسواارب کےبقایاجات کی بھی ادائیگی نہ کی گئی ،بلڈکینسرکےمریض لاکھوں روپےکی مہنگی ادویات خریدنےسےقاصرہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer