ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، جوابی کارروائی میں 3بھارتی فوجی ہلاک



 (24 نیوز)بھارتی فورس کی لائن آف کنٹرل کی ایک بار پھر خلاف ورزی، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید جب کہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی ہے اور لائن آف کنٹرول کے ڈنا، دھدنیال، جورا، لیپا ، شردا اور شاہ کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کے فائرنگ سے 26 سالہ نوجوان نعمان احمد شہید ہوگیا جب کہ 9 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے بھی مؤثر جوابی کارروائی کی گئی ہے جس میں 3 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ بھارتی چوکیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer