7 دن میں 4 بینک لوٹنے والی ڈاکورانی گرفتار

7 دن میں 4 بینک لوٹنے والی ڈاکورانی گرفتار


پنسلوانیا(24 نیوز) امریکی ادارے ایف بی آئی نے7 دنوں میں 4 بینک لوٹنے والی ڈاکورانی 'پنک لیڈی' کوگرفتار کرلیا۔

پنسلوانیا کے شہر ہیرسبرگ سے تعلق رکھنے والی35 سالہ سیرس بیز کو اُس کے ساتھی 38 سالہ الیکس مورالز سمیت گرفتارکرلیا گیا، ایف بی آئی کےمطابق ڈاکورانی نے3 ممالک میں اپنے ساتھی کے ہمراہ بینک لوٹنےکی کئی ورداتیں کیں اورہربارچالاکی سے وہاں سے بھاگ نکلیں، ملزمہ نےمشرقی ساحل کی پٹی پربنےکئی بینکس بھی لوٹے۔

ایف بی آئی کےمطابق پنک لیڈی نےانگلینڈ کے شہرکارلیس میں کی جانےوالی اپنی پہلی واردات کابھی اعتراف کرلیا ہے، دونوں ڈاکوؤں نے رواں ماہ7دنوں کےدوران4 بینک لوٹےتھے،ایف بی آئی کے مطابق خاتون نےآخری3 وارداتوں کےدوران بینک اہلکارکورقم کےمطالبہ کاایک پرچہ دکھایا۔

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

ملزمہ آخری3وارداتوں میں'گلابی رنگ کابیگ تھامےنظرآئی جس پرایف بی آئی نےاسےڈاکو رانی پنک لیڈی 'کا نام دیا، ڈکیت جوڑے کوگرفتارکرنےپرایف آئی اہلکاروں کو10ہزارڈالرانعام بھی دیاگیا۔