نگراں حکومت کی دوسری مرتبہ پٹرول بم گرانے کی تیاری

نگراں حکومت کی دوسری مرتبہ پٹرول بم گرانے کی تیاری


اسلام آباد(24نیوز) نگران حکومت نے عوام پر دوسری مرتبہ پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بارہ روپے فی لٹر تک اضافہ کی سفارش کردی۔ 

نگران دور حکومت میں دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔  اوگرا نے قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کر دی۔اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 6 روپے 20 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرونی قرضوں کی واپسی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے جب کہ  مٹی کا تیل 12 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ حتمی منظوری ہفتہ کے روز دیں گے، جس کے بعد یکم جولائی سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔