پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس لینے پر خسرو بختیار کا اہم بیان سامنے آگیا

پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس لینے پر خسرو بختیار کا اہم بیان سامنے آگیا


رحیم یار خان(24نیوز) عمران خان نے این اے 176 سے جنوبی پنجاب محاذ کے رہنما خسرو بختیار سے ٹکٹ واپس لے لیا اور انکی جگہ میاں غوث محمد پی ٹی آئی کی جانب سے لڑیں گے۔

جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ پر جنوبی پنجاب محاذ کے رہنما خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف مکمل طور پر متحرک، توانا اور متحد ہے۔ مخدوم خسرو بختیار کی جانب سے آنے والے بیان میں خسرو بختیار نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی تیرہ نشستوں پر تگڑے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ این اے 176 سے میری بجائے میاں غوث محمد بطور امیدوار میدان میں اتریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہوگئےْ

 ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر نون لیگ سے ہمارے قافلے کا حصہ بننے والے چوہدری مسعود حسین انتخاب لڑیں گے، خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ وہ این اے 177 سے تحریک انصاف کا امیدوار ہوں گے۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جنوبی پنجاب سے بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔