چوہدری نثار کو جیپ کا انتخابی نشان الاٹ


اسلام آباد (24 نیوز) الیکشن کمیشن نے چودھری نثار کو جیپ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا ہے.الیکشن 2108 میں چوہدری نثار کو پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹس جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وہ اس بار آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں.

  تفصیلات کے مطابق  سابق وزیر داخلہ چودھری نثار قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 اور پی پی 10 سےحصہ لیں گے۔چودھری نثار این اے 59 اور پی پی 10 سے انتخابی میدان میں اترنے کو تیار۔ چوہدری نثار اس بار قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 4 سیٹوں پر لیکشن میں حصہ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:کس کو کونسا انتخابی نشان ملا ؟ الیکشن کمیشن نے فہرست جاری کردی

چوہدری نثار کا مقابلہ حلقہ این اے 59 میں ن لیگ کے امیدوار قمر الاسلام سے ہے جو کرپشن کے الزام میں گرفتار ہیں جبکہ این اے 63 میں ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے رہنما غلام سرور سے ہے۔ چودھری نثار نے جیب کے انتخابی نشان کیلئے درخواست دی تھی ۔الیکشن کمیشن نے پی پی 12 سے چودھری نثار کو جیپ کا انتخابی نشان جاری کر دیا۔