کس کا ٹکٹ اصلی کس کا نقلی؟


رحیم یار خان (24 نیوز) نشانات الاٹ ہونے کے دن بھی پاکستان تحریک انصاف کا یوٹرن، پی پی 265 رحیم یار خان سے دو امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری۔

 تفصیلات کے مطابق نشانات الاٹ ہونے کے دن بھی  پاکستان تحریک انصاف کا یوٹرن، صوبائی حلقہ پی پی265 میں دو امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا۔ریٹرنگ آفیسر نے تحریک انصاف کے دونوں ٹکٹ ہولڈرز کو طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدری نثار کو جیپ کا انتخابی نشان الاٹ

  رانا نبی احمد اور جام اللہ یار ولانہ نے پی ٹی آئی کے ٹکٹس حاصل کر لئے۔ پہلے رانا نبی احمد نے ٹکٹ جمع کرایااور اب جام اللہ یار ولانہ ٹکٹ لے آئے۔کس کا ٹکٹ اصلی کس کا نقلی ریٹرنگ آفیسر نے اعلی سطح سے رابطہ کرلیا۔ 

صوبائی حلقہ 265 پر تحریک انصاف کے پہلے امیدوار ارسلان لغاری دوہری شہریت کی بناء پر الیکشن سے آؤٹ ہوچکے ہیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito