ن لیگ کے اہم رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنےکی تردید کردی

ن لیگ کے اہم رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنےکی تردید کردی


لاہور( 24نیوزوزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں کی،پارٹی چھوڑنےکابھی کوئی ارادہ نہیں، لیگی ارکان اسمبلی ریاض پیرزادہ اور اشرف انصاری نے ن لیگ چھوڑنےکی تردید کردی۔

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ میں ن لیگ میں تھا ، ہوں اور رہوں گا,مشکل وقت میں میاں نواز شریف کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہا ہے,وہ 24نیوز سے گفتگو کر رہے تھے, ریاض پیرزادہ کےحوالے سے خبریں زیرگردش تھیں کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

دوسری جانب گجرانوالہ سے ن لیگ کےایم پی اے اشرف علی انصاری نے وزیراعظم سے ملاقات کی تردید کی ہے، انکا کہنا ہے کہ کسی قسم کی وزیراعظم سے ملاقات نہیں ہوئی، پارٹی چھوڑنےکا کبھی سوچا بھی نہیںاورنہ ہی کسی سے کوئی رابطہ ہے، زیر گردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔