زائرہ وسیم نے مذہب کی خاطربالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا

زائرہ وسیم نے مذہب کی خاطربالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا


ممبئی(24 نیوز) بالی ووڈکی18سالہ کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم کا کہنا ہےکہ انہوں نے مذہب کی خاطر بالی ووڈ کوچھوڑنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

سری نگر سےتعلق رکھنے والی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ زائرہ وسیم نے فلمی دنیا کو خیر بادکہہ دیا ہے۔ زائرہ وسیم نے 2015 میں اداکارعامر خان کی بلاک بسٹر فلم '’دنگل ‘سے اپنے فلمی کریئر کاآغازکیا تھا۔اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ایمان اوربرکت کھو رہی تھیں اور اُن کا اپنے مذہب کے ساتھ رشتہ خطرے میں پڑ گیا تھا جس کے باعث انہوں نے فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سوشل میڈیاسائٹ فیس بک پرزائرہ وسیم نے ایک طویل پوسٹ شیئرکی جس میں انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں قدم رکھا تو ان کے لئے بے تحاشہ مقبولیت کے دروازے کھل گئے۔ انہیں نوجوانوں کے لئے رول ماڈل قرار دیاگیا۔ ادکارہ زائرہ وسیم نے اپنے مختصرفلمی کریئر کے دوران تین بالی ووڈفلموں دنگل،سیکرٹ سپراسٹار اور دی اسکائی ازپنک میں کام کیا ہے۔